Cart 0 Wishlist
تفسیر ترجمان القرآن بلطائف البیان - جلد نمبر 2 (سورة النساء - سورة الأنعام) / Tafseer Tarjuman Al-Quran - Vol. 2 (Surah An-Nisaa - Surah Al-An'aam) - Tadabbur Books

تفسیر ترجمان القرآن بلطائف البیان - جلد نمبر 2 (سورة النساء - سورة الأنعام) / Tafseer Tarjuman Al-Quran - Vol. 2 (Surah An-Nisaa - Surah Al-An'aam)

نواب صدیق حسن خان / Nawab Siddiq Hassan Khan

  • Rs.1,400.00

Price Drop Alert

تفسیر ترجمان القرآن بلطائف البیان اردو زبان میں اولین تفاسیر میں شامل ہے اور تفسیر بالماثور کاعمدہ نمونہ ہے۔

  اس کتاب کی دوسری جلد سورة النساء ، سورۃ المائدة اور سورة الأنعام کی تفسیر پر مشتمل ہے۔ 

عنوان الكتاب : تفسیر ترجمان القرآن بلطائف البیان - جلد نمبر 2 (سورة النساء - سورة الأنعام)
مؤلف :  نواب صدیق حسن خان
نظرثانی : حافظ صلاح الدین یوسف ، حافظ شاهد رفیق
ناشر : دار ابی الطیب - گوجرانوالہ
صفحات : 960
جلدوں کی تعداد : 10
جلدبندی: مجلّد
ایڈیشن : 1
سنہ اشاعت : 2018
وزن:


Title: Tafseer Tarjuman Al-Quran - Vol. 2 (Surah An-Nisaa - Surah Al-An'aam)
Author: Nawab Siddiq Hassan Khan
Verified By: Hafiz Salahuddin Yusuf , Hafiz Shahid Rafeeq
Publisher: Dar Abi At-Tayyib - Gujranwala
Language: Urdu
Pages: 960
Volumes: 10
Binding: Hardback
Edition:  1st
Year Of Publication: 2018
Weight:

مجدد العلوم الاسلامیہ والا جاہ نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ   (۱۸۳۲-۱۸۹۰ء) فکرِ سلف کے احیا اور اسلامی علوم و فنون کی تحقیق و اشاعت کے اعتبار سے علمائے برصغیر میں یگانہ روزگار شخصیت اور امتیازی مقام کے حامل تھے۔ انھوں نے ایک طرف تو علومِ اسلامیہ کی بیشتر اقسام: تفسیر، حدیث، فقہ، اصول، تاریخ، عقائد، ادب وغیرہ ۳۳ انواع میں تین صد سے زائد کتب تصنیف کیں اور دوسری طرف اپنی مذکورہ بالا کتب کے ساتھ ساتھ اسلامی علوم کے کئی اہم مصادر کو از سر نو طبع کروانے کے بعد اہلِ علم کے مابین تقسیم و توزیع کا وسیع اہتمام کیا، جو اپنے وقت میں علمائے کرام اور طلبائے دین کے لیے نعمت غیر مترقبہ ثابت ہوا۔ اور اس کے علاوہ مختلف مساجد و مدارس کی تعمیر اور ان سے تعاون، علما و طلبا کے وظائف، حفظِ حدیث اور منہجی کتب کی تالیف میں مصنفین کو ہدایا و جوائز جیسی متنوع خدمات سر انجام دیں، جن کی تفصیل کا یہ مقام نہیں، شائقین اس بارے میں نواب صاحب مرحوم کی خدماتِ جلیلہ کی تفصیل ان کی سوانح حیات ’’سیرت والا جاہی‘‘ (مآثر صدیقی) میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

جناب نواب صاحب مرحوم نے اپنی تصنیفی مساعی میں جن علوم کو ہدفِ تحریر ٹھہرایا، ان میں علومِ قرآن اور قرآنِ مجید کی تفسیر و تو ضیح بھی نمایاں نظر آتے ہیں۔ اس فن میں نواب صاحب مرحوم کی تینوں زبانوں: عربی، فارسی اور اردو میں لکھی ہوئی تصنیفات کی تعداد سات ہے، جن میں ’’فتح البیان فی مقاصد القرآن‘‘ (عربی)، ’’ترجمان القرآن بلطائف البیان‘‘ (اردو)، ’’نیل المرام من تفسیر آیات الاحکام‘‘ (عربی)، ’’فصل الخطاب فی فضل الکتاب‘‘ (اردو)، ’’اکسیر فی اصول التفسیر‘‘ (فارسی) اور ’’افادۃ الشیوخ بمقدار الناسخ والمنسوخ‘‘ (فارسی) شامل ہیں۔ یہ تمام کتب پندرہ ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل کئی جلدوں کو محیط ہیں۔

دار ابی الطیب گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام نواب صاحب مرحوم کی علمی تراث کا اِحیا ہو رہا ہے اور اب تک اس سلسلے میں عقائد اور قرآنی خدمات سے متعلق ان کی بیس کتب شائع ہو چکی ہیں جن کے مجموعی صفحات کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے زائد ہے۔ ان کے علاوہ فقہ و فتاویٰ اور دیگر علوم پر ان کی کئی علمی و تحقیقی مؤلفات اعداد و طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔

Sale

Unavailable

Sold Out