Cart 0 Wishlist

تيسير الرحمن لبيان القرآن / Taisirur Rahman Le Bayanil Quran

Dr. Mohammad Luqman Salafi / محمد لقمان سلفى

Publisher: دار الداعی (ریاض) ، دار الکتاب والسنہ (پاکستان)
  • Rs.2,400.00

Only 9 left!
Price Drop Alert

 ہر دور میں علمائے اسلام نے کتاب وسنت کی خدمت کرتے رہے ہیں۔ عصر حاضر میں دنیا کے ایک گلوبل ولیج بن جانے کی وجہ سے اہل علم اور خواص کے طبقہ میں یہ ضرورت اور احساس بڑھ گیا ہے کہ دنیا کی ہر زبان میں کتاب اللہ اور احادیث مبارکہ کے تراجم ہونے چاہییں۔

برصغیر پاک وہند میں قرآن کا سب سے پہلا ترجمہ فارسی میں ہوا جس کے مؤلف شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ تھے۔ ان کے بعد ان کے بیٹے شاہ عبد القادر رحمہ اللہ نے قرآن کریم کا اردو زبان میں پہلا ترجمہ کیا۔

اس کے بعد تو گویا تراجم ، تفاسیر کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا۔ سلف صالحین کے سلفی منہج پر لکھے جانے والے قرآنی تفاسیر میں سے دو کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی- ان میں سے ایک مفتی عبدہ الفلاح صاحب کا اشرف الحواشی اور دوسرا مولانا صلاح الدین یوسف صاحب کا احسن البیان ہے۔

سلفی منہج پر لکھے جانے والے ان تفاسیر میں تیسیر الرحمن لبیان القرآن ایک اہم اضافہ ہے۔

اس تفسیر کے مولف ڈاکٹر محمد لقمان سلفی ہیں جنہوں نے سعودی عرب سے حدیث میں پی۔ ایچ ۔ڈی مکمل کی ہے۔

ڈاکٹر صاحب نے قرآن مجید کے متن کا نہایت ہی سلیس اور آسان فہم ترجمہ بیان کیا ہے۔

اس کے بعد تفسیر میں شروع میں وہ سورۃ مبارکہ کے نام، زمانہ نزول، شان نزول اور فضائل سورۃ، اگر موجود ہوں، پر بحث کرتے ہیں۔ تفسیر میں احادیث کے بیان میں صحیح اور مستند روایات کا التزام کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سلف صالحین کی تفاسیر میں سے تفسیر ابن کثیر، تفسیر الطبری، تفسیر قرطبی، فتح القدیر، فتح البیان، محاسن التنزیل، تفسیر سعدی اور حافظ ابن القیم کی تفسیر سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔ عوام الناس کے لیے بہت ہی مفید تفسیر قرآن ہے۔

 

اسم الكتاب : تيسير الرحمن لبيان القرآن
مصنف : ڈاکٹر محمد لقمان سلفى
ناشر :  دار الداعی (ریاض) ، دار الکتاب والسنہ (پاکستان)
صفحات : 1789
جلد کی تعداد : 2
جلدبندی : مجلّد
ایڈیشن نمبر : 3 
وزن: 2.26 کلو


Title: تيسير الرحمن لبيان القرآن  / Taisirur Rahman Le Bayanil Quran
Author: Dr. Mohammad Luqman Salafi
Publisher: Dar Al-Daie (Riyadh) , Dar-Ul-Kitaab Was-Sunnah (Pakistan)
Language: Urdu
Pages: 1789
Volumes: 2
Binding: Hardback
Edition: 3rd
Weight: 2.26 kg

Sale

Unavailable

Sold Out