قرآن مجید کا فہم حاصل کرکے اس پر عمل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔کیونکہ اس میں زندگی بسر کرنے کے راہنماء اصول وضوابط اور تزکیہ نفس کے ذرائع بیان کءے گءے ہیں۔ یہ راہنما اصول وضوابط قرآن مجید کے ترجمہ سے اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتے،جب تک عربی زبان کے ابتدائی قواعد سیکھ کر براہ راست قرآن مجید کا مفہوم سمجھنے کی کوشش نہ کی جائے۔
اس کتاب میں ڈاکٹر صاحب نے قواعد عربیہ کی وضاحت کرتے ہوئے نہایت سادہ انداز بیان اختیار کیا ہے۔کتاب میں تمام امثلہ قرآن وحدیث سے دی گئی ہیں اور ہر سبق کے آخر میں تفصیل سے مشقیں اور ان کا حل بھی دیا گیا ہے۔ اور فہم قرآن کورس کو آسان تر بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ کم پڑھے لکھے حضرات بھی قرآن کا فہم حاصل کرکے اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کے مطابق ڈھال سکیں۔اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو قرآن کا فہم کرنے کرکے اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔